پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کی نند مریم انصاری کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔
معروف اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے نند اور اداکارہ مریم انصاری کے گھر کیے گئے افطار ڈنر سے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
رواں سال جنوری میں اداکار علی انصاری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ صبور علی نے گزشتہ شب نند اور اداکارہ مریم انصاری کے گھر افطار ڈنر کیا۔
صبور علی اور مریم انصاری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر چند اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں یہ دونوں فنکار دوستیں، نند بھاوج خوشگوار موڈ میں کھانے کی ٹیبل پر خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
مریم انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری ویڈیو میں اُن کے بھائی علی انصاری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری چند ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ مریم انصاری کی شادی سابق کرکٹر معین اختر کے بیٹے اویس خان کے ساتھ ہوئی تھی۔