اشتہار

یو اے ای: ٹریفک جرمانوں میں بڑی رعایت

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں ٹریفک چالان پر بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک جرمانوں کی جلد ادائیگی پر خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے چالان کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر جرمانے ادا کرنے پر 35 فیصد اور ایک سال کے اندر جرمانے کی رقم ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال تک ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے اقساط میں ادا کیے جاسکتے ہیں جس کے لیے 5 منظور شدہ بینک ہیں۔

- Advertisement -

قسط وار جرمانوں کی ادائیگی میں ڈرائیورز سے اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ جرمانے اقساط کی صورت میں ادا کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈ منظورشدہ بینکوں کا ہونا چاہیے۔

منظور شدہ بینکوں میں ابوظہبی بینک اول، ابوظہبی اسلامی بینک، ابوظہبی کمرشل بینک، الامارات اسلامی بینک اور المشرق بینک شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں