اشتہار

یو اے ای: عید تعطیلات سے متعلق اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں نجی اور سرکاری شعبوں کے لیے عید الفطر 2022 کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے عید الفطر کی تعطیلات میں ہفتہ 30 اپریل سے جمعہ 6 مئی تک توسیع کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے میں متحدہ عرب امارات کی تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ عید تعطیلات کے بعد پیر 9 مئی کو کام دوبارہ شروع ہو گا اس کا مطلب ہے کہ تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین 9 دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔

- Advertisement -

پبلک سیکٹر میں 9 چھٹیاں

کابینہ کے فیصلے کے مطابق ابوظہبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، عجمان اور ام القوین میں انسانی وسائل کی وزارت نے عید الفطر کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر 29 رمضان المبارک سے 3 شوال 1443 تک کا عرصہ نجی شعبے کے تمام کارکنوں کے لیے (پیڈ لیو) ہو گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں