اشتہار

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک لگانے کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی چوتھی خوراک کی فراہمی کا آغاز ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے شہریوں اور مملکت میں موجود غیرملکیوں کو کورونا کی چوتھی خوراک لینے کی ہدایت کر دی۔

وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے شہری و مقیم غیرملکی کورونا کی چوتھی خوراک لے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

چوتھی خوراک کے لیے 50 سال یا اس زائد عمر کے وہ افراد جنہیں تیسری خوراک لیے 8 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اہل قرار دیا گیا ہے۔

اہل افراد صحتی اپیل کے ذریعے بکنگ کروا کر مقرر وقت اور مقام سے چوتھی خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک مملکت میں کورونا کی 6 کروڑ 41 لاکھ 65ہزار 604 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جو کہ پہلی، دوسری اور تیسری خوراکوں کی مجموعی تعداد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں