لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی ، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس سردار احمد نعیم پرمشتمل بینچ نےسماعت کی۔
دوران سماعت مریم نواز نے عمرے کیلئےپاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی ، لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست واپس لینے پرخارج کردی ۔
یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 3 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد چوتھا بنچ تشکیل دیا گیا۔
اکیس اپریل کو جسٹس شہباز رضوی کی سربراہ میں دو رکنی بنچ نے سماعت سے انکار کر دیا تھا جبکہ گذشتہ روز جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات اور جسٹس اسجد گھرال نے بھی سماعت سے انکار کردیا تھا۔
خیال رہے مریم نواز ستائیس اپریل کو عمرے پر جانا چاہتی ہیں، انہوں نے عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔
واضح رہے مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔