اشتہار

بھارت: نماز عید سڑک پر پڑھنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اترپردیش میں انتظامیہ نے کہا ہے کہ عید اور جمعۃ الوداع پر سڑک پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ ہے جمعۃ الوداع اور عید پر سڑک پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

سی او سٹی دفتر میں ہونے والے اس اعلیٰ سطحی امن کمیٹی کے اجلاس میں سرکل افسر کالو سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ جمعۃ الوداع اور عید کی نماز سڑک پر پڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ذریعہ لاؤڈ اسپیکر کے ضمن میں دی گئی ہدایت پر بھی عمل کو یقینی بنانا چاہیے۔ جن مساجد یا دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر بغیر اجازت کے لگے ہیں وہ اس کیلیے اجازت نامے حاصل کریں۔

کالو سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے ایک معیار طے کیا ہے اور اس حد سے زیادہ آواز کرنے پر لاؤ ڈ اسپیکر کو اتار دیا جائے گا۔ کافی لاؤڈ اسپیکر اتارے جاچکے ہیں جو باقی رہ گئے ہیں انہیں بھی نوٹس دے رہے ہیں انہیں بھی اتارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات عوامی مقامات پر پوجا پاٹ سبھی کے لیے ہیں تاکہ آمدورفت کسی طرح سے متاثر نہ ہو اس لیے چاہے وہ جمعۃ الوداع کی نماز ہو یا عید کی نماز یا دیگر کوئی مذہبی پروگرام اس کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں