اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سابق چیف جسٹس نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدلیہ پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی زمان پارک میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی حالات، نئی حکومت اور عدلیہ کے کردار سمیت آئینی نکات پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف پاکستان اوراس کی عدلیہ ہے پاکستان کی عدلیہ بہترین کام کررہی ہے عمران خان کوکہاعدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پنجاب کے آئینی بحران پر بات نہیں ہوئی اور نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں