تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چینی اساتذہ پر خودکش حملہ: چین کا ردعمل آ گیا

چین نے کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے کے واقعے کی پرُزور مذمت اور غم وغصےکا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چینی اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی میں دراڑ نہیں ڈالی جاسکتی چینی شہریوں کاخون رائیگاں نہیں جانےدیاجائےگا۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی انسداددہشت گردی کوششوں کی حمایت کرتا ہے دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کےکٹہرے میں لانے کیلئےمل کر کام کریں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو حملےکی بھاری قیمت چکانا ہو گی چین اورپاکستان کی دوستی اٹوٹ ہے سی پیک کو سبوتاژ کرنےکی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

گذشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت چارافراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -