بالی ووڈ اداکار انسٹاگرام پر ساتھی اداکاروں کو فالو کرتے ہیں لیکن اداکارہ عالیہ بھٹ انسٹاگرام پر ایک پاکستانی اداکار کو فالو کرتی ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور فلم سے متعلق پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے جبکہ انہوں نے صرف 477 افراد کا فالو کیا ہوا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ فواد خان نے 2016 میں دھرما پروٖڈکشن کی فلم کپور اینڈ سنز میں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے ہمراہ کام کیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ کی شادی میں ساتھی فنکاروں نے شرکت کی اور دونوں کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔