اشتہار

پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل لاہور پولیس نے سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی کو حراست میں لے لیا، عنایت اللہ لک کو تھانہ گڑھی شاہو منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں ہونے والی عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے ہی پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے، اسمبلی کے سیکرٹری کوآرڈی نیشن کو حراست میں لے لیا۔

سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کو پولیس نے گورنرہاؤس کے سامنے سے حراست میں لیا عنایت اللہ لک کو پکڑ کر تھانہ گڑھی شاہومنتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لک عدالت جارہے تھے کہ پولیس نے اچانک کارروائی کرڈالی، عنایت اللہ لک کو بتایا نہیں گیا ہے کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جو بھی ان کے مخالف ہے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے، پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

فیاض چوہان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ان کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کوختم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، آج یہ پھر سے اسمبلی کے اندر غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرینگے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا ووٹ ہمارے خلاف نہیں جاسکتا، 25یا26بھگوڑوں کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں