منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘بتایا جائے کس قانون کے تحت ملزمان کابینہ میں شامل نہیں ہوسکتے؟’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی کابینہ میں نیب زدہ اور مقدمات کا سامنا کرنے والے اراکین کی شمولیت کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی کابینہ میں نیب زدہ اور مقدمات کاسامنا کرنے والے اراکین کی شمولیت سے متعلق در خواست دائر کی گئی، درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی جسے فوری سماعت کے لئے منظور کیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بتایاجائے کس قانون کے تحت ملزمان کابینہ میں شامل نہیں ہوسکتے؟۔

- Advertisement -

جس پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم سمیت کابینہ میں شامل اکثریت کرپٹ اور نیب زدہ ہیں جن پر کئی مقدمات میں ضمانتوں پر ہیں، درخواست گزار کے دلائل پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جسے آج ہی سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کی اکثریت نے عمران حکومت کے خاتمے کو ‘ناجائز’ قرار دیدیا

دوسری جانب سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سیاسی حکام بھی موجود تھے۔

سینیٹر مصدق ملک نے کابینہ کی تشکیل کے چوتھے مرحلے میں اس عہدے کا حلف اٹھایا ، اس سے قبل 19اپریل ،22 اپریل اور 27اپریل کو حلف برداری کی تقریبات ہوئی تھیں ۔ نئی وفاقی کابینہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں