جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یو اے ای: نماز عیدالفطر کن پروٹوکولز کے تحت ادا کی جائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کیلئے احتیاطی پروٹو کول کا اعلان کردیا۔

نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے ترجمان ڈاکٹر طاہر الامیری نے عید الفطر کے پروٹوکول کا اعلان کیا، جس میں ملک بھر کی مساجد میں نماز ادا کرنے احتیاطی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔

ڈاکٹر العمیری نے کہا کہ کووڈ پرو ٹوکول میں پارکوں اور پارکنگ لاٹس کے استعمال کے ساتھ ساتھ مساجد کے آس پاس کی بیرونی جگہوں پر جسمانی دوری کے اسٹیکرز آویزاں کئے جائیں، نمازیوں کے لئے ماسک پابندی لازمی ہوگی جبکہ عبادت کے لئے ذاتی یا ایک بار استعمال ہونے والی عبادتی چٹائیوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

پروٹوکول کے مطابق عید الفطر کی نماز کے لیے مساجد اور نماز ہال فجر کی نماز کے بعد کھلیں گے اور مقررین عید کی نماز شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل تکبیروں کا اعلان کریں گے،نماز اور خطبہ کا مشترکہ دورانیہ بیس منٹ پر محیط ہوگا۔

این سی ای ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نمازیوں کی آمد اور اخراج کی نگرانی پولیس کے گشت، رضاکاروں اور اماموں کے ذریعے کی جائے گی تاکہ زیادہ ہجوم کو روکا اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اجتماعات، مصافحہ اور بغل گیر ہونے سے گریز کریں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے زبانی سلام کریں اس کے علاوہ عیدی اور تحائف دینے کیلئے الیکٹرانک ذرائع استعمال کریں اور تقریبات کو اپنے خاندانوں اور قریبی رشتہ داروں تک محدود رکھیں۔

ڈاکٹر العمیری نے کہا کہ پروٹوکول میں الحسن ایپ پر ایک فعال گرین پاس رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں