شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی بہن اداکارہ حمیمہ ملک عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
معروف اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی اطلاع دی، اداکار کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے فلائٹ میں احرام پہنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسٹوری میں اداکار نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں میں کہاں جارہا ہوں؟
ایک تصویر میں فیروز کو کسی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب اداکار کی بہن حمیمہ ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں حمیمہ ملک نے عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ بھائی کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں، حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آؤ مدینے چلیں، اسی مہینے چلیں۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک میں شوبز انڈسٹری سمیت اسپورٹس کی متعدد شخصیات عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔