جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

طورخم جلال آباد کیریج وے سمیت 3 منصوبوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے طورخم جلال آباد کیریج وے سمیت 3 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیرصدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 7 منصوبوں پر غور کے بعد 3 منصوبوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں 10 ارب 58 کروڑ کے طورخم جلال آباد کیریج وے کی منظوری دی گئی۔

بن قاسم انڈسٹریل پارک کیلئے 3 ارب 60 کروڑ سے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی منظوری دی گئی، جبکہ ملتان میں 1 ارب 59 کروڑ سے سیوریج اینڈ ڈرینج سروسز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے۔

- Advertisement -

سی ڈی ڈبلیو پی نے ایک منصوبہ کو ایکنک کی منظوری کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں