جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘لوگوں کو ان کی شکل سے نفرت ہے مسجدنبویؐ میں بھی پیچھا کیا’

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اطلاعات و رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے مسجدنبویﷺ میں حکومتی وفد کے خلاف لگنے والے چور چور کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے نفرت کا سمندر ان کو بہا کر لے جائے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ حیران ہوں یہ لوگ حکومت میں ہیں اورعوام کا ردعمل دیکھ لیں لوگوں کوان کی شکلوں سےنفرت ہےلیکن ان میں احساس نہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مسجدنبویؐ میں بھی ان کواحساس ہو گیا ہو گا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں لوگوں نے مسجدنبویؐ میں بھی ان کا پیچھا کیا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شدید غصہ ہے اس نظام کا حصے بننے والوں کے خلاف عوام میں سخت نفرت پائی جاتی ہے یہ نفرت کا سمندر ان لوگوں کو بہا کر لے جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں