اشتہار

شہباز حکومت نے مہنگی شرح پر قرضہ لینا شروع کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شہباز شریف کی وفاقی حکومت نے اقتدار میں آنے کے چند ہی ہفتوں بعد بینکوں سے مہنگی شرح پر قرضہ لینا شروع کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 376 ارب کے بونڈز فروخت کر دیے ہیں۔ حکومت نے پی آئی بیز کی فروخت کا ہدف 100 ارب روپے رکھا تھا۔

تین سال کے پی آئی بیز 1.45 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 3 سال کے پی آئی بیز 13.30 فیصد پر فروخت کیے۔

- Advertisement -

پانچ سال کے پی آئی بیز 1.20 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 5 سال کے پی آئی بیز 12.95 فیصد پر فروخت کیے۔

10 سال کے پی آئی بیز 1.4 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 10 سال کے پی آئی بیز 13.15 فیصد پر فروخت کیے۔

مرکزی بینک کو 15، 20 اور 30 کے بانڈز پر کوئی پیشکش تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں