اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

امریکہ طالبان سے غافل نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے اپنا کردارادا کررہا ہے، خطے میں دہشت گردی روکنے کیلئے اب بھی وسائل بروئے کارلا ئے جارہے ہیں۔

غیرملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کاروائیوں کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ امریکہ افغانستان اوراس کے سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گردوں سے غافل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ الظواہری کے علاوہ القائدہ کے تمام بڑے دہشت گرد اسی خطے میں مارے گئے ہیں، دنیا کے مختلف حصوں میں موجود دہشت گرد نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں،انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ داعش کے خلاف فوجی کاروائیوں میں ایران سے تعاون نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایک سوال پرامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش میں 80 سے زائد ممالک کے شدت پسند موجود ہیں جن میں امریکی اوریورپی باشندے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں