اشتہار

عدالت کا اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لینے کا حکم دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل ساڑھے 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں۔

- Advertisement -

پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرے۔

حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں وفاق و پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت حلف سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ایک بار پھر عدالتی حکم ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ حلف لینے کے لیے وقت اور جگہ کا بھی تعین کرے اور حلف نہ لینے والوں کے اقدامات خلاف آئین قرار دیے جائیں۔

یا رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے گورنر پنجاب کو حکم دیا تھا کہ نئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئین فوری طور پر وفاقی یا صوبائی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہے، موجودہ صورتِ حال کے مطابق صدر یا گورنر فوری حلف لینے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں