جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان کے نیکی سیگمنٹ میں قومی کرکٹر رومان رئیس نے شرکت کی اور اپنی فاؤنڈیشن آر آر کے سے متعلق بتایا۔

رومان رئیس نے کہا کہ ہمارے وہ نوجوان جن کے گھروں کے وسائل اس قابل نہیں ہیں کہ وہ بچوں کو پڑھا سکیں یا کسی اچھی اکیڈمی میں ان کا داخلہ کروا سکیں تو میں ایک ایسا انسٹیٹیوٹ تیار کرنا چاہتا ہوں جہاں کھیل کی سہولت بھی میسر ہو اور بچوں کو ابتدائی تعلیم بھی فراہم کی جاسکے۔

- Advertisement -

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے بچے کو تو اچھی تعلیم دلوا سکتا ہوں لیکن ایک غریب گھر کے بچے کو پانچ یا چھ سال کی عمر سے بتادیا جاتا ہے کہ بیٹا تمہیں پیسے کمانے ہیں تم کسی پنچر کی دکان پر بیٹھ جاؤ یا کسی مکینک کے پاس چلے جاؤ، اس بچے کا بھی حق ہے کہ وہ ہمارے بچوں کی طرح اچھے سے اچھا پڑھے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں ہی اس ملک کو سنواریں گی میرا یہ پلان ہے کہ میں اس پر کام کروں گا گزارش ہے کہ کوئی اگر اس میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ ہمیں سپورٹ کرے۔

واضح رہے کہ رومان رئیس نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی چیمپئنز ٹرافی کی کیپ اور دیگر چیزیں فروخت کرکے غریب لوگوں کی مدد کرتے ہوئے راشن تقسیم کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں