اشتہار

ارجن کپور نے کون سے پاکستانی گانے کی ویڈیو شیئر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے مشہور پاکستانی گانے کی ویڈیو انسٹا اسٹوری پر شیئر کردی۔

بھارتی اداکار ارجن کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا ’پسوڑی‘ سنتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

ارجن نے انسٹا اسٹوری میں اس گانے کے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شئے گل کو بھی ٹیگ کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار ارمان ملک بھی کوک اسٹوڈیو کے مداح ہوگئے۔

گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوک اسٹوڈیو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوک اسٹوڈیو کا تو لیول ہی الگ ہے۔‘

انہوں نے اپنی آواز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور گانا پسوڑی اپنی آواز میں بھی گایا اور ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا۔

ارمان ملک نے لکھا کہ آج کل علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی نے اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور گانے ’پسوڑی‘ کو پاکستانی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں