جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ‌ : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، جس میں اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے پر زوردیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شاہی محل آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے استقبال کیا ، اس موقع پر شہبازشریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

محمدبن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف سے اپنے وفد کے ارکان کاتعارف کرایا۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی ، جس میں اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیردفاع خواجہ آصف ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرمکہ شہزادہ خالدبن فیصل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اوردوطرفہ باہمی امور پر گفتگو
کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل حمایت پرسعودی عرب کےتہہ دل سےمشکورہیں، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کےساتھ کھڑاہے اور سعودی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے مسجد نبوی ﷺ میں نمازجمعہ ادا کی، روضہ رسولﷺ پرحاضری بھی دی، سعودی حکومت کی ہدایت پر وزیراعظم کے لیے روضہ رسول ﷺ کا دروازہ کھولا گیا۔

وزیراعظم اور وفد کے ارکان نے روضہ رسول ﷺ کے اندر درود و سلام پیش کیا، بعد میں وزیراعظم مدینہ سے جدہ پہنچے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں