پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اب یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی اور شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارناموں کی سزا اور جزا مدتوں یاد رہے گی۔
غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ہم حکومت میں واپس آ رہے ہیں۔ اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہو گی۔ اس بار شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارنامے سرزد کرنے کی سزا اور جزا ایسی ہو گی کہ مدتوں یاد رہے گی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 30, 2022