اشتہار

معروف گلوکار کا انتقال، بھارتی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کو شہرہ آفاق گانے دینے والا معروف گلوکار ترسیم سنگھ سینی المعروف ’تاز‘ انتقال کرگئے، ان کی عمر چون برس تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاز کو طویل عرصے سے ہرنیا کی شکایت تھی جس کے نتیجے میں اُنہیں دو سال قبل ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن تجویز کیا گیا تھا لیکن عالمی وبا کرونا کے باعث ان کے آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا۔

رواں سال مارچ میں ہرنیا نے تشویشناک صورت حال کے باعث وہ کوما میں چلے گئےتھے، تاہم ڈاکٹرز کی انتھک کوششوں کے باعث وہ کومہ سے باہر نکل آئے اور مکمل ہوش وحواس میں تھے، ڈاکٹرز نے تاز کی صحت یابی کو اچھی علامت قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے نامور موسیقار بپی لہری چل بسے

ترسیم سنگھ انیس سو چھیانوے میں بننے والے بینڈ ‘اسٹیریو نیشن’ کے مرکزی گلوکار تھے، ان کا پہلا البم ہٹ دی ڈیک، انیس سو نواسی میں لگاتار چھتیس ہفتوں تک انگلینڈ ایشین پاپ چارٹ میں سرفہرست رہا۔

اُن کی موسیقی کی دُھن بہت زیادہ مقبول تھی، ان کے مشہور گانوں میں ‘پیار ہوگیا’، ناچیں گے ساری رات اور گلاں گوریاں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں