جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اور اے این پی کے رہنما وقار خان انتقال کرگئے۔

عوامی نیشنل پارٹی سوات کے مطابق رکن اسمبلی وقار خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا ہے، وہ تین بار رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رہ چکے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے وقار خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 9 بجےادا کی جائےگی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے رکن اسمبلی وقار احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمود خان نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقار احمد کے اچانک انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔

خیال رہےکہ وقار خان 2018 کے عام انتخابات میں پی کے7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں