منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شہزاد شیخ کا شہروز سبزواری سے متعلق دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہزاد شیخ نے کزن اور اداکار شہروز سبزواری سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شہزاد شیخ، شہروز سبزواری، مومل شیخ ودیگر اداکاروں نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

شہزاد شیخ نے بتایا کہ شہروز ہم سارے کزن کی جان ہیں ان میں سفینہ پھوپھو (والدہ) والے جراثیم ہیں یہ سارے خاندان کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ شہروز بچپن سے ہی اداکار، ڈانسر اور گلوکار ہیں اور اس کا سہرا بہروز سبزواری انکل کو جاتا ہے جنہوں نے انہیں اس کام پر لگا رکھا ہے۔

شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ کسی کی شادی، ولیمہ یا مہندی ہو شہروز پہلے وہاں پہنچے ہوتے ہیں۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں اگر کسی کی شادی یا مہندی پر ڈانس نہ کروں تو مجھے ڈانٹ پڑتی تھی۔

شہزاد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ شہروز اور مومل کزن کو اکٹھا کرنے اور کوئی پلان بنانے میں آگے آتے ہوتے ہیں۔

اس پر مومل شیخ کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے شہروز ہم سب کزن کو اکٹھا کرکے خود غائب ہوجاتے تھے تو ہم سب کہتے ہیں جس نے پلان بنایا تھا وہ کہاں غائب ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں