جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکمرانوں کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں، حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائے ان کا استقبال ایسے ہی ہوگا، عمران خان جب مدینہ شریف گئےاحترام کے طور پر ننگے پاؤں اترے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے کام کیا، یہ لوگ اب سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے جارہے ہیں، یہ لوگوں کے اندر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کی ایک کال پر آنے کیلئے تیار ہیں، ان کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں، ہمارے پاس جو قانونی آپشن موجود ہیں ان کو استعمال کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ میں شیخ رشید کے بھتیجے کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ کہنا سب سازش کے ذریعے ہوا تو یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

سابق وزیر مملکت نے کہا کہ جو سازشیں انہوں نے شروع کی ہے اس سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، صاف شفاف انتخابات ہونے چاہیے، عمران خان کو دیوار سے لگانا بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیلیں ہمارے کوئی نئی چیز نہیں ہم نے جیلیں دیکھی ہیں، انہوں نے قاتل کو وزیرداخلہ بنادیا مقابلہ کرنا جانتے ہیں بھرپور جواب دینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں