جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ، مسافر پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

عید الفطر کے موقع پر اندرون ملک جانے والی بسوں کے مالکان نے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے، پنجاب اور اندرون سندھ جانے والی بسوں کے کرائے 500 سے 1000 تک بڑھا دیے۔

پردیسی مسافروں کا کہنا ہے کہ بس مالکان نے مرضی سے کرائوں میں اضافہ کر دیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ٹرینوں میں برتھ اور نشست نہیں ملتی اس لیے مجبوری میں بس سے اپنے گھر جا رہے ہیں

- Advertisement -

مسافروں کا کہنا ہے ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے کاروائیون کی ہدایت تو کی ہے لیکن عملی طور پر اقدامات نظر نہیں آتے کہ سندھ ٹرانسپورٹ کا محکمی بس اڈوں پر کاروائی کرے۔زائد کرائیوں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں 4000 سے زائد مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں