اشتہار

‘مسجدنبوی ﷺ واقعے پر حکومت مدعی نہیں بننا چاہتی’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ واقعے کے تانے بانے پاکستان اور برطانیہ سے ملتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مسجدنبوی ﷺ واقعے پر حکومت مدعی نہیں بنناچاہتی درج مقدمات پر قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نےخود پولیس اوراداروں سےمقدمےکیلئےرابطہ کیاہے حکومت اس کےحق میں نہیں کہ کسی قانونی کارروائی کاحصہ بنے عوام نےخودمقدمات درج کیے منصوبہ بندی کےتحت پاکستان سےلوگوں کو بھیجا گیا۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نےاب تک اس واقعےکی مذمت تک نہیں کی لو گ جوقانونی راستہ لے رہے ہیں اس میں حکومت رکاوٹ نہیں بنےگی مسجدنبوی ﷺ واقعےپرحکومت مدعی نہیں بنناچاہتی۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف مقدمہ ہے ان لوگوں نےآج تک مذمت نہیں کی یہ مذمت کرنے کے بجائے فخر محسوس کررہےہیں ایک صاحب جوگرفتارہیں وہ کہہ رہےہیں یہ سب ہم نےکرایاہے عمران خان کواب بھی ہوش کے ناخن لینےچاہئیں ہمارےاوپربھی بےشمارمقدمات بنائےگئے سیاسی اختلاف کوسیاسی اختلاف کی حد تک رہنےدیں آپ سیاسی اختلاف کومسجدنبویﷺتک لےگئےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں