جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عامر خان کی بیٹی ایرا خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ عامر خان کی بیٹی اور سماجی کارکن ایرا خان انزائٹی (بے چینی یا اضطراب) کی بیمار میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایرا خان نے اپنی تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ طویل نوٹ بھی تحریر کیا۔

ایرا خان نے لکھا کہ مجھے انزائٹی (بے چینی یا اضطراب) کے دورے پڑنے لگے ہیں، مجھے انزائٹی ہے اور میں مغلوب ہو جاتی ہوں اور رونے لگتی ہوں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عامر خان میک اپ آرٹسٹ بن گئے

انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے پہلے کبھی بھی انزائٹی کے دورے نہیں پڑے، گھبراہٹ اور خوف و ہراس کے دوروں میں فرق ہے، انزائٹی بامقابلہ انزائٹی کے دورے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

ایرا خان نے کہا کہ جہاں تک میں انزائٹی کے دوروں کو سمجھتی ہوں ان میں جسمانی علامات ہوتی ہیں جن میں دھڑکن تیز اور سانس کا پھولنا، رونا اور آہستہ آہستہ آنے والے عذاب کی طرح محسوس کرنا ہے، یہ ہیں وہ چیزیں جو میں محسوس کرتی ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم یہ انزائٹی کے دورے کیا ہوتے ہیں۔

عامر خان کی بیٹی نے لکھا کہ یہ واقعی ایک گھٹیا احساس ہے، میرے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر یہ باقاعدہ ہوگیا ہے مجھے اپنے ڈاکٹر یا کسی نفسیاتی ماہر کو بتانے کی ضرورت پڑے گی، یہ کافی بے بس محسوس ہوتا ہے کیوں کہ میں واقعی میں سونا چاہتی ہوں لیکن میں نہیں سو پاتی، میں اپنے خوف کو پہچاننے کی کوشش کر رہی ہوں، خود سے بات کرتی ہوں، مجھے اسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ملا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں