اشتہار

مسافر طیارہ تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا، بارہ افراد زخمی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تاہم پائلٹ کی کوشش کے باوجود 12 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

بھارت کی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کے ممبئی سے درگاپور ہوائی جہاز کو ہوائی اڈے پر اترتے وقت موسم کی شدید خرابی کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔

اسپائس جیٹ کا بوئنگ بی 737 طیارہ ہوائی اڈے پر اترتے وقت بے قابو ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً ایک درجن مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسپائس جیٹ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یکم مئی کو اسپائس جیٹ کا بوئنگ بی 737 طیارہ ممبئی سے درگاپور کے لیے فلائٹ ایس جی 945 ہوائی اڈے پر اترتے وقت بے قابو ہوگیا جس سبب تقریباً ایک درجن مسافر زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ طیارہ کے درگاپور میں اترنے پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسپائس جیٹ کو اس افسوسناک واقعے پر افسوس ہے اور وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں