اسلام آباد : ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے خلاف مقدمے فوری واپس لیےجائیں، پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کے خلاف مقدمے سیکشن 295 اے کے تحت درج کیے گئے۔
The cases registered against senior PTI leaders under S. 295-A must be withdrawn immediately. No government or political party can afford to allow allegations of blasphemy to be weaponised against its rivals.
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) May 1, 2022
ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کےخلاف توہین مذہب بطورہتھیاراستعمال نہ کیاجائے، کسی حکومت یا سیاسی جماعت کو مخالفین کے خلاف ایسا کرنے کا حق نہیں۔
یاد رہےشعائر اسلام کی توہین کے الزام پر عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بعد ازاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد نبویﷺ کے تقدس کو پامال کیا گیا، یہ اپنی گھٹیا سیاست مسجد نبوی تک لے کر گئے، اس معاملے میں نہ معافی ہونی چاہیے اور نہ ہوگی۔