جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان کب اور کہاں جلسے کرینگے؟ شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے دم دم مست قلندر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے رواں ماہ ہونے والے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے چھ مختلف شہروں میں جلسہ عام کا انعقاد کرے گی۔

پی ٹی آئی عید کے چوتھے روز میانوالی جلسے سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی، ان جلسوں سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کرینگے جبکہ مرکزی قائدین بھی اس جلسوں میں شریک ہونگے۔

- Advertisement -

ادھر رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے لئے گیارہ رکنی کو آرڈی نیشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے، شفقت محمود کمیٹی کے کنوینر، راجہ یاسر ہمایوں ڈپٹی کنوینر ہونگے۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ یاسمین راشد لاہور ڈویژن کی کوارڈی نیٹر ہوں گی جبکہ صداقت عباسی راولپنڈی ڈویژن کے کوآرڈی نیٹر ہونگے۔

فیض اللہ کموکا فیصل آباد ڈویژن ، محمد سبطین خان سرگودھا ڈویژن کے کوآردینیٹر ہوں گے، محمد احمد چتھہ کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ ڈویژن اور رائے حسن نواز کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈویژن ہونگے۔

اسی طرح زبیر خان نیازی کو آرڈینیٹر یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹس ونگ ، انیس علی ہاشمی کوآرڈینیٹرلائرز فورم اور مس تاشفین صفدر کو کوآرڈینیٹر ویمن ونگ مقرر کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مئی میں ہونے والے جلسوں کا شیڈول

چھ مئی: میانوالی
دس مئی: جہلم
بارہ مئی: اٹک
چودہ مئی: سیالکوٹ
پندرہ مئی: فیصل آباد
انیس مئی: چکوال

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں