اشتہار

عید پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور انہیں عید کی چھٹیوں میں کام کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کی تعطیلات میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کے دوران معمول کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پنجاب حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے لاہور پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین اور میٹرو پولیٹن لاہور کے ملازمین کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے اور شہر میں صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں