پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ آپ ایک وقت میں دو پروجیکٹ پر کام نہیں کرسکتے، ایسا کرنے سے آپ کا لائف اسٹائل تبدیل ہوجاتا ہے۔
مارننگ شو میں منفرد پہنچان رکھنے والی صنم جنگ نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے سیگمنٹ ” شان سحور” میں شرکت کےدوران کہی، انہوں نے اعتراف کیا کہ جب آپ ہوسٹنگ کرتے ہیں تو ادکاری کے لئے آپ کو وقت نکالنا نہایت مشکل کام ہوتا ہے اور یقینی طور پر آپ ان دونوں میں سے کسی ایک کو مکمل ٹائم دے سکتے ہیں۔
صنم جنگ نے بتایا کہ جب میں شو کرتی تھی تو ڈرامہ مس ہوجاتا تھا، یہی وجہ تھی کہ میں نے ادکاری سے بریک لیا تھا، انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر آپ دو محنت طلب کام ایک ساتھ سر انجام دیتے ہیں تو آپ کا لائف اسٹال تبدیل ہوجاتا ہے۔
صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے ٹائم فریم متعین نہیں ہوتا جس کے سبب مشکلات درپیش ہوتیں ہیں اس کے برعکس مارننگ شو میں آپ ایک مکمل ٹیم کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہیں اور چیزوں کے بارے میں آپ کو مکمل آگاہی بھی بروقت مل جاتی ہے۔