اشتہار

’اب ہم کیا ریٹائرمنٹ لے لیں؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ رضی بھائی کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ’رضی بھائی کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں، اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہین آفریدی نے رضوان کی بولنگ کروانے کی ویڈیو پر ٹیگ کیا گیا تھا جس پر فاسٹ بولر نے ردعمل دیا۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’رضی بھائی اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بولنگ کروائی تھی اس سے قبل ان کی سلپ میں سپر مین کیچ پکڑنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

محمد رضوان کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسکس کی نمائندگی کررہے ہیں جس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے عمدہ بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں