اشتہار

ویڈیو: امریکا میں ’طوفانی بگولے‘ نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

کنساس: امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے کچھ حصوں میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں متعدد گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

مذکورہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی جس میں طوفانی بگولے کی ڈرون فوٹیج دکھائی گئی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں طوفانی بگولے کے نتیجے میں تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شدید طوفان سے خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکا کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) کے مطابق طوفانی بگولے یا ٹورنیڈو تیزی سے گھومتی ہوئی ہوا کے عمودی ستون کی طرح ہوتے ہیں اور یہ اکثر کچھ ہی منٹوں میں تیار ہوتے ہیں اور تباہی پھیلا کر ختم ہو جاتے ہیں۔

این او اے اے حکام کا کہنا تھا کہ سمندری طوفانوں یا ہریکینز کی پیش گوئی تو تین سے پانچ دن قبل تک کی جا سکتی ہے تاہم ٹورنیڈوز کی اتنی قبل از وقت پیش گوئی کرنا مشکل کام ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر سال 1200 کے قریب ٹورنیڈوز آتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں امریکا کی چھ ریاستوں کینٹکی، آرکنساس، میزوری، الینوائے، ٹینیسی اور مسیسیپی میں طوفانی بگولوں سے ہونے والی تباہی میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور سب سے زیادہ تباہی ریاست کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں ہوئی تھی جہاں مختلف 70 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں