بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

’میرے گھر والے زبردستی شادی کروا رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر عید کے پہلے روز مزاحیہ ٹیلی فلم ’چاند رات اور چاندنی‘ شام 7 بجے نشر کی جائے گی۔

ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی میں شہزاد شیخ اور علیزے شاہ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ٹیلی فلم کے پرومو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

]پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزاد شیخ علیزے شاہ کی شادی کا کارڈ دیکھ کر غصے میں آجاتے ہیں۔

- Advertisement -

وہ علیزے سے کہتے ہیں کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں لیکن وہ کہتی ہیں کہ میں تو تمہیں جانتی بھی نہیں ہوں۔

شہزاد شیخ کے دوست انہیں سمجھاتے ہیں کہ تمہیں بہت سی لڑکیاں مل جائیں گی لیکن وہ علیزے سے ہی شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

ایک سین میں علیزے شاہ شہزاد شیخ اور ان کے دوستوں سے کہتی ہیں کہ میرے گھر والے میری زبردستی شادی کروا رہے ہیں میں چاہتی ہوں کہ آپ تینوں مجھے اغوا کریں۔

علیزے کہتی ہیں میں چاند رات کے دن اپنی امی کے ساتھ مہنگی لگوانے پارلر جاؤں گی وہاں سے مجھے اغوا کرلینا۔

ویڈو میں دکھایا گیا ہے کہ شہزاد شیخ اور ان کے دوست علیزے کو اغوا کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں اور وہ انہیں گھر والوں کے سامنے ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں