جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اے آر وائی فیملی کی جانب سے قوم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبےکےساتھ منائی جا رہی ہے، نماز عید کے روح پروراجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جب کہ اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لیے قبرستانوں کو رخ کیا جبکہ قبرستانوں کے باہر پھولوں کے اسٹالز کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔

- Advertisement -

کراچی کے مختلف مقامات پر نماز عید کےا جتماعات ہوئے، گرومندر پر سبیل والی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی جہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نمازعیدالفطرادا کی گئی ، بادشاہی مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے امامت کی ۔

لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں بھی نماز عید کااجتماع ہوا، مفتی راغب نعیمی نے نماز عید پڑھائی۔

صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کی، عید الفطر کے موقع پر انہوں نے پیغام دیا کہ ’عید کا دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے،عید کی حقیقی خوشی تب ہی مل سکتی ہے جب ہم دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں عید کی نماز ادا کی جبکہ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز بھی موجود تھے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی، نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عید پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں،یہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیین ﷺ کاپیغام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں