امریکی ریاست میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں معمر خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش فریزر میں رکھ دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ فلوریڈا میں پیش آیا، سیبسٹین پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ تیرانوے سالہ خاتون کی لاش گھر کے فریزر میں کیسے شفٹ کی گئی؟۔
پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ پڑوسی نے پولیس کو ہوسکنز کی طبی جانچ پڑتال کے لئے طلب کیا تھا گھر پہنچے تو گیراج میں موجود فریزر میں یہ دل خراش منظر دیکھنے کو ملا۔
پولیس نے ہفتہ کو پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ایک متعلقہ پڑوسی نے اس دن پولیس کو ہوسکنز کی فلاح و بہبود کی جانچ کے لیے بلایا کیونکہ معمر خاتون طویل عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں اور کسی کے رابطے میں نہ تھی، تشویش ہونے پر پولیس حکام کی مدد لی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ مذکورہ معمر خاتون کے شہر سے باہر رہائش پزیر شخص سے رابطے میں کامیاب رہے جس کی مدد سے ان کے گھر تک رسائی حاصل کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر میں ایک اور دلخراش منظر دیکھنے کو ملا جہاں چونسٹھ سالہ خاتون کو ریسکیو کیا گیا، جس کی شناخت ہوسکنز کی بیٹی سے ہوئی فوری طور پر نام معلوم نہیں ہوسکا، خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اس نے کچھ عرصے سے اپنی ماں کو نہیں دیکھا۔
علاقہ مکینوں نے دلخراش واقعے پر انتہائی افسوس اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سیبسٹین فلوریڈا کے مشرقی ساحل پر ویرو بیچ کے شمال میں واقع ہے۔