جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا محمد بن سلمان کو فون، عید کی مبارکباد دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہدمحمدبن سلمان کو فون کر کے عید کی مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کیلئے بھی عید کی مبارکباد کا پیغام دیا اور دورہ سعودی عرب میں پُرتپاک میزبانی پر تہہ دل سےشکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نےتاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں اسٹرٹیجک تعلقات کونئی بلندیوں پرلیجانےکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نےحالیہ ملاقات میں کیےگئےفیصلوں پر عمل کےپختہ عزم کا اعادہ کیا جب کہ سعودی ولی عہد نےپاکستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولی عہد نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط اور متنوع بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور قائدین نےدو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں