تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

”میں عید کو محض دکھاوے کیلیے مناتی تھی“

دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دینے والی سابق اداکارہ صنم چوہدری نے عید الفطر پر ایک خوبصورت ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر صنم چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں عید الفطر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کا دن ایک ساتھ جمع ہونے کا ہوتا ہے۔

صنم چوہدری نے کہا کہ اگر اہم نے رمضان میں ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کیا اور تقویٰ میں گزارا تو ہم عید اصل روح کے مطابق منا پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رمضان میں سچے دل سے توبہ کی، روزے رکھے، عید کا دن اللہ کی طرف سے انعام ہے، اللہ سے دعا ہے اس رمضان میں نے اللہ سے جو وعدے کیے اس پر ثابت قدم رہوں۔

صنم چوہدری نے اپنے چاہنے والوں کی عید الفطر کی مبارکباد بھی دی۔

ویڈیو کے کیپشن میں صنم چوہدری نے لکھا کہ امت مسلمہ کو عید مبارک ہو، میں کبھی نہیں جانتی تھی کہ عید اللہ کی طرف سے تحفہ ہوتا ہے، میں اسے اکثر محض دکھاوے کے لیے مناتی تھی، لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ میں اس کی اہمیت سمجھ چکی ہوں۔

خیال رہے کہ سال 2021 میں صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹس سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

بعد ازاں صنم چوہدری نے ایسا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں جو مانگتی تھی وہ اللہ مجھے دے دیتا تھا، مجھے شادی کرنی تھی، اللہ تعالیٰ نے کروا دی، اولاد عطا کی اور مجھے ہر چیز سے نوازا۔

صنم چوہدری نے بتایا کہ ایک بات جو میرے دل سے نکل رہی ہے وہ یہ کہ اصل میں مجھے پتہ نہیں تھا کہ مرنا بھی ہے، یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ کہیں میں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرنے کے لیے اپنے رب کو ناراض تو نہیں کر رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Chauhdry (@sanamchauhdry)

Comments

- Advertisement -