مکہ مکرمہ : تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی سیریس نہیں لیتا ہمارے تمام فیصلے بیرون ملک ہوتے رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مکہ مکرمہ میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ہیں۔
شہریارآفریدی نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کا واحد شخص جسے اللہ تعالیٰ نے ناموس رسالت کیلئے منتخب کیا، ظالم کے آگے کھڑا ہونا اور مظلوم کے سر پر ہاتھ رکھنا عمران خان کا شیوہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی بنیاد رکھنا تھا، قربانیاں دینے کے باوجود کوئی ہماری قربانی مانتا ہی نہیں، ہم قوم نہ بن سکے اور تقسیم ہوتے رہے جس کا وطن عزیزکو نقصان پہنچا۔
تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم نے حق وسچ کیلئے ایک ہونا ہے، عمران خان کے ساتھ ایسے نکلنا ہے کہ دنیا ہم سے جینے کا طریقہ سیکھے۔