اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

مسلمان ٹرک ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والا بھارتی مسلمان شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ملازمت کرنے والے مجیب چراتھڑی نے 12 ملین درہم تقریباً (60 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپے) کا بگ ٹکٹ رافل جیت لیا۔

مجیب نے 22 اپریل کو یہ ٹکٹ خریدا تھا جس کا ڈرا عید کے دوسرے روز ہوا ۔

- Advertisement -

کروڑ پتی شہری کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔ ” میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا۔

مجیب کا کہنا تھا کہ میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔”

ٹرک ڈرائیور مجیب کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں سعودی عرب سے نوکری کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 2006 میں وہ متحدہ عرب امارات آگئے اور دہائیوں کی محنت کے بعد اب جا کر ان کی قسمت چمکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں