اسلام آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو پھیلانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا اور معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان نے جعلی ویڈیوز پھیلانے سے گریز کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
— Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) May 5, 2022
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کی کردار کشی کی مہم شروع ہونے والی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے توہین مذہب کے مقدمات کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ، یہ ڈمی حکومت کے آخری ہفتے ہیں اور ان مسائل سے حقیقی آزادی کی تحریک رکنے والی نہیں ہے۔