اشتہار

سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دیہی سندھ میں کل سے ایک ہفتے تک گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں پارہ 46 سے 48 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔ گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور نوابشاہ میں بھی پارہ 46 سے 48 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ غیر معمولی طور پر گرم اور خشک موسمی حالات سبزیوں اور باغات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ گرمی کی لہر کے دوران توانائی کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام گرمی کی لہر کے دوران 11 بجے سے 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 3 دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے، محکمہ صحت اسپتالوں میں طبی سہولت اور ایمبولینس سروس فعال رکھیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرارت میں اضافے کا رجحان ہے۔

بالائی، وسطی سندھ اور بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب میں پارہ چڑھنے کا امکان ہے۔ دن میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

شدید گرم موسم کے باعث آبی ذخائر، سبزیوں اور باغات میں پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں