اشتہار

”کمسن لڑکی سے ریپ کرنیوالے پولیس افسر کو پھانسی دی جائے“

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور رتیش دیش مکھ نے بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس افسر کی جانب سے 13 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر سرِ عام پھانسی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتیش دیش مکھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر لڑکی سے پولیس افسر کے ریپ کی خبر سچ ہے تو اس سے بدتر کچھ نہیں ہو سکتا۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ اگر محافظ ہی شکاری بن جائیں تو لوگ انصاف کے لیے کہاں جائیں گے۔ رتیش نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے لوگوں کو سرِ عام پھانسی دینی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اسے لوگوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں سخت سزا دینی چاہیے۔

Screenshot 2022-05-05 at 8.25.15 PM

خیال رہے کہ ریاست اترپردیش میں 13 سالہ لڑکی جب تھانے میں اپنے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کی شکایت درج کروانے گئی تو تھانے میں موجود پولیس ایس ایچ او نے اس کا ریپ کر ڈالا۔

رتیش دیش مکھ ایک مشہور انڈین اداکار اور پروڈیوسر ہیں۔ ”تجھے میری قسم، آؤٹ آف کنٹرول، مستی، برداشت، ناچ، کیا کول ہیں ہم، ڈرنا ضروری ہے، اپنا سپنا، کیش، ہے بے بی، دھمال، دے تالی، ہاؤس فل، ڈبل دھمال“ وغیرہ رتیش دیش مکھ کی فلمیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں