جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اناڑی پائلٹ جہاز لے کر اڑ گیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں غیر تربیت یافتہ پائلٹ کے جہاز لے کر اڑانے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے جہاز حادثہ سے محفوظ رہا، اور اسے بخیریت واپس اتار لیا گیا۔

یوں تو اس طرح کی لاپرواہی کے واقعات ترقی پذیر ممالک میں دیکھنے میں آتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ اس طرح کا واقعہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی پیش آسکتا ہے، یقینا نہیں، لیکن ایسا واقعہ برطانیہ میں پیش آیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجنک اٹلانٹک ائیرلائن کی برطانیہ سے امریکا جانے والی پرواز کو غیر تربیت یافتہ پائلٹ کی جانب سے لے کر جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے نیو یارک کیلئے اڑان بھرنے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز کے دوران انکشاف ہوا کہ معاون پائلٹ غیر تربیت یافتہ ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق معاون پائلٹ نے کیپٹن کو بتایا کہ اس نے ابھی تک اپنا فلائنگ ٹیسٹ مکمل نہیں کیا ہے۔ معاون پائلٹ کی جانب سے آگاہ کرنے کے بعد اڑان بھرنے کے 40 منٹ بعد پرواز کو واپس ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، پرواز میں 300 مسافر سوار تھے۔

ائیرلائن کے ترجمان نے اس غلطی کو "روسٹرنگ ایرر” قرار دیتے ہوئے مسافروں سے معذرت کی، انہوں نے کہا کہ فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے کے باعث ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔

ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "کوالیفائیڈ فرسٹ آفیسر، جو کہ ایک تجربہ کار کپتان کے ساتھ پرواز کر رہا تھا، کو ایک نئے پائلٹ سے تبدیل کر دیا گیا تاکہ ورجن اٹلانٹک کے تربیتی پروٹوکول کی مکمل تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں