اشتہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا رواں ماہ دورہ امریکا متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا رواں ماہ دورہ امریکا متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ کی تاریخ اور شیڈول طے کیا جارہا ہے، وہ دورہ کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو 12 مئی کو دوستی کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جبکہ 18 مئی کو تحفظ خوراک کی عالمی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر اہم بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو فون، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

دوسری جانب سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر دیکھا تو پتہ چلا کہ بلاول بھٹو کو امریکی وزیر خارجہ کی کال آئی ہے، وہ کیوں نہ کال کریں، اب تو پاکستان میں ان کی فرمائشی حکومت ہے، اپنی فرمائش کو وہ کیوں نہیں پسند کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں