مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے ایک اور بم گرا دیا اور یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی آئل، گھی، چائے، دودھ مہنگا ہوگیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا آئل چار سو تریسٹھ روپے سے بڑھ کر چار سو تراسی روپے فی لیٹر ہو گیا
حبیب آئل تین سو اٹھاسی روپے سے بڑھ کر چار سو آٹھ روپے لیٹر کردیا گیا۔
مختلف برانڈز کی چائے پینتالیس روپے اضافے سے ایک ہزار اناسی روپے کلو ہو گئی، شربت روح افزا کی ڈیڑھ لیٹر بوتل دو سو اکتالیس سے بڑھ کر 276 روپے ہو گئی جبکہ جام شیریں کی ڈیڑھ لیٹر بوتل چار سو سینتیس روپے سے بڑھ کر چار سو پچتھر روپے ہو گئی۔
دودھ کا پیکٹ ایک سو بیالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو باسٹھ روپے لیٹر ہو گیا، دال چنا ایک سو ساٹھ، سفید چنے دو سو تیرا روپے اور دال ماش دو سو اٹھتر روپے کلو کی ہوگئی ہے۔