جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹویٹر اسپیسز میں کئی نئے فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی لائیو آڈیو پراڈکٹ اسپیسز کے لیے کئی نئے فیچرز کو متعارف کرایا ہے۔

ان نئے فیچرز میں سب سے نمایاں اسپیسز میں ہوسٹ اور کو ہوسٹ کو اینالیٹکس تک رسائی دینا ہے، اس فیچر کے تحت ہوسٹ اور کو ہوسٹ کو یہ معلوم ہوسکے گا کہ کسی براڈکاسٹ کو لائیو سننے والے افراد کتنے تھے، کتنی بار اسے دوبارہ سنا گیا اور اسپیس کے دوران کتنے افراد نے بات کی۔

اینالیٹکس فیچر کی آزمائش مارچ سے ہورہی تھی مگر اب یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر اس پلیٹ فارم کے تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ایک اور نیا فیچر بھی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے جس سے ایک اسپیس شروع کرنے پر اسپیس کارڈ ٹوئٹ کرنا ممکن ہوگا۔

ٹوئٹر کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین کے لیے اسپیسز میں لوگوں کو لانا اور اسے شیئر کرنا آسان ہوجائے گا۔

کمپنی کے مطابق ایک اور نیا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر متعارف کرایا جارہا ہے جس سے لوگوں کے لیے کسی اسپیس کو دیکھنا اور اس کا حصہ بننا آسان ہوجائے گا۔

یعنی ہوسٹ کو اپنے اسپیسز کے سامعین بڑھانے کے لیے لنک کو ٹوئٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹوئٹر کی جانب سے اسپیسز کے بارے میں جاننا بھی آسان کیا جارہا ہے اور اسپیسز بار اب ٹائم لائن کے اوپر ہوگی۔

صارفین کے لیے اسپیسز ہوسٹس کو فالو کرنا بھی آسان کیا جارہا ہے اور کسی اسپیس کے ختم ہونے پر صارفین ہوسٹس اور اسپیکرز کی فہرست کو دیکھ سکیں گے اور وہاں فالو کرنے کا آپسن بھی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں